کیف:(دنیا نیوز) یوکرین نے روس پر غلہ چوری کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی وزارت خارجہ نے ترکی کو خط لکھ کر جہاز کی تفصیلات فراہم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہاز ساڑھے چار ہزار ٹن غلہ لے کر یوکرین کے شہر بیردیانسک کی بندرگاہ سے روانہ ہوا ہے، یہ شہر اب روس کے قبضے میں ہے۔
یوکرین نے ترکی سے جہاز کو عملے سمیت قبضے میں لینے اور غلہ یوکرین کو واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔