ماسکو: (دنیا نیوز) روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگونے لوہانسک کے علاقے لیسیچانسک شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کر دیا۔
روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والی نیوز بریفنگ کے مطابق سرگئی شوئیگو نے کہا کہ لیسیچانسک شہر اور اس کے آس پاس کی بستیوں پر روسی فورسز کا مکمل کنٹرول ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی افواج لائسیچانسک سے پیچھے ہٹ گئی ہیں تاہم انہوں نے اعلان کیا کہ مغربی ہتھیاروں کی مدد سے کھوئے ہوئے علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا جائے گا۔