تہران:(دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے شمالی یورپ کے ممالک کو دہشت گردوں کا گڑھ قرار دے دیا۔
تہران میں ترکیہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ شمالی یورپ کے تمام ممالک دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں، جن لوگوں کو ترکیہ دہشت گردی کہتا ہے، انہیں جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ میں بھی ڈھیل دی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ نے ترکیہ سے کیے گئے وعدے پورے نہ کیے تو نیٹو میں ان کی شمولیت کی حمایت نہیں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سویڈن اور فن لینڈ نے ترکیہ کو مطلوب افراد حوالے کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔