وزیر خارجہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو

Published On 27 March,2022 12:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

مخدوم شاہ محمود نے مزید کہا کہ پاکستان، اقتصادی ترجیحات کے پیش نظر، یورپی یونین کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری کے اگلے مرحلے کے مشترکہ منصوبوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے پر عزم ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا کے کردار کی تعریف کی۔ یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے توصیفی کلمات پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔
 

Advertisement