لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف میزبان اور ٹک ٹاکر اداکارہ متھیرا نے خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور رابعہ کلثوم کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز ہانیہ عامر اور رابعہ کلثوم نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہوگئی تھی۔ اس ویڈیو میں رابعہ کلثوم اور ہانیہ عامر کو بھارتی گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ گانے میں متعدد مرتبہ مولا علیؑ کا نام بھی سنا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف ٹک ٹاکر متھیرا نے دونوں کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے انسٹا گرام پر لکھا کہ میں اہل تشیع ہوں اور جس گانے پر دونوں ڈانس کر رہی ہیں اس میں مولا علیؑ کا نام آرہا ہے۔
ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متھیرا نے لکھا کہ لڑکیاں اچھی لگ رہی ہیں مگر گانے کا انتخاب کسی صورت درست نہیں ہے اور جو کوئی بھی مسلمان مولا علیؑ کی عزت کرتا ہوگا وہ یہ بارڈر لائن کبھی کراس نہیں گا۔