اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کی خودمختار حیثیت کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی حکومت کا فیصلہ واپس لینے کی منظوری دے دی، سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز وزارت اطلاعات کے ماتحت کام کرے گا۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ وفاقی کابینہ سےسرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی، سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کو 2020 میں خودمختار حیثیت دی گئی تھی۔