لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان نے ماہ 21 ستمبر کو طلاق کی تصدیق کی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی، انہیں دو بچے بھی ہیں۔ علیزے سلطان نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے سابق شوہر پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔
بعد ازاں فیروز خان نے بھی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے درمیان 3 ستمبر 2021 کو طلاق پائی، جس کے بعد انہوں نے بچوں کی حوالگی سے متعلق 19 دسمبر کو کراچی کی فیملی کورٹ میں مقدمہ کیا، جس پر سماعتیں جاری ہیں۔
• I’m sorry people attacked you when you spoke your truth.
— Mariyam Nafees Amaan (@MariyamNafeees) October 24, 2022
I’m sorry people knowingly stayed quiet.
I’m sorry you had to go through this.
Stay strong
We’re with you.
Allah is with you.
Details: https://t.co/3bhJXcIrZ7#JusticeForAliza pic.twitter.com/KexPmav2Ov
چند دن قبل ہونے والی سماعت کے دوران علیزے سلطان نے وکیل کے توسط سے خود پر تشدد کے شواہد عدالت میں جمع کروائے تھے جب کہ عدالت نے سخت شرائط پر فیروز خان کو اپنے بچوں کے ساتھ مہینے میں دو بار ملاقات کرنے کی اجازت دی تھی۔
علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے تشدد کے شواہد کی تفصیلات سامنے آنے پر لوگوں نے فیروز خان کو اڑے ہاتھوں لیا جبکہ 25 اکتوبر کو علیزے اور فیروز خان کا نام ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کرتا رہا۔
علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے تشدد کے شواہد کے حوالے سے نجی ٹی وی کو بتایا تھا کہ انہوں نے نہ صرف تصاویر بلکہ میڈیکو لیگل کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی تھی۔
• Blunt injuries to both arms + back and chest. Ya Khudaya!!
— Mariyam Nafees Amaan (@MariyamNafeees) October 24, 2022
Why do we raise voice only when they’re dead?
Why do we blame them when they manage to escape?#JusticeForAliza https://t.co/BTWvHvVgYz pic.twitter.com/pORU7fTvS8
رپورٹ میں بتایا گیا کہ علیزے سلطان کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کے مطابق فیروز خان نے سابق اہلیہ پر کم از کم تین بار بدترین تشدد کیا، جس سے علیزے کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی بن گئے۔
عدالت میں جمع کرائی گئی تصاویر میں علیزے سلطان کے چہرے، بازوں اور کمر کے قریب زخموں کے نشانات پائے گئے، جن کی تصدیق جمع کروائی گئی میڈیکو لیگل کی رپورٹ سے بھی ہوئی۔
علیزے سلطان کے وکیل نے عدالت میں جناح ہسپتال کی میڈیکو لیگل رپورٹ بھی جمع کروائی، جس میں تشدد کی تصدیق کی گئی تھی۔