بھارت کے معروف اداکار سدھانت ویر سوریا ونش دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

Published On 11 November,2022 04:15 pm

ممبئی: ( ویب ڈیسک ) بھارت کے ٹی وی کے معروف اداکار سدھانت ویر سوریا ونش دل کا دورہ پڑنے سے 46 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی اداکار سدھانت ویر سوریاونش جو حال ہی میں  کیوں رشتوں میں کٹی بٹی  میں نظر آئے تھے موت کے منہ میں چلے گئے۔

اطلاعات کے مطابق سدھانت کو جم میں دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں 45 منٹ تک زندہ کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ بچ نہیں سکے۔
 

Advertisement