شوبز انڈسٹری میں دھوکہ دہی، اشنا شاہ نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

Published On 07 November,2022 07:00 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری میں دھوکہ دہی کا انکشاف کرتے ہوئے بڑؕے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اشنا شاہ نے لکھا کہ کیا میں آپ کو انڈسٹری کا ایک راز بتاؤں؟ اس میں زیادہ تر لوگ فراڈیے ہیں لوگ جو ہوتے ہیں وہ بتاتے یا دکھاتے نہیں، پی آر کمپنیاں بیانیہ بناتی ہیں اورلوگ اس طرف بھاگ اٹھتے ہیں جس طرف ہجوم ہوتا ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ مجھے اچانک خیال آیا کہ دھوکہ دہی معمولی چیز نہیں ہے بلکہ اس کی جڑیں شو بزنس کی تمام اقسام چاہے وہ فلمیں، ٹی وی، فلاحی کام ہو یا کھیل کا شعبہ ہو، دھوکہ دہی کا تناسب زیادہ افسوسناک اور قدرے مایوس کن ہے۔