سینئر گلوکار ظفر رامے انتقال کر گئے

Published On 08 November,2022 07:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی اسٹیج، کیسٹ اور فلم انڈسٹری کے سینئر گلوکار ظفر رامے چل بسے۔

ظفر رامے کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے اور اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ظفر رامے نے اپنی گلوکاری کا آغاز 1991 نامور اور لیجنڈ گلوکار احمد رشدی کے گانے کبھی تو تم کو یاد آئے گی سے کیا اور دوسرا گانا لال لال جورا بہت مقبول گانا ہے۔

1994 میں ظفر رامے نے پاکستانی فلموں کے لیے پلے بیک گانا شروع کیا یہی نہیں ظفر رامے نے بہت سے مختلف ٹی وی شوز میں بھی پرفارم کیا۔
 

 
Advertisement