ممبئی: ( ویب ڈیسک ) بھارت کے مراٹھی فلموں کے معروف اداکار سنیل شندے 75 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل شندے کا ممبئی میں اپنے گھر میں انتقال ہو گیا، وہ 75 سال کے تھے اور ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ جیوتی اور دو بیٹے اومکار اور رشیکیش ہیں، سنیل کی آخری رسومات دوپہر ایک بجے ممبئی کے پارسیواڈا ہندو میں ادا کی گئیں۔
ٹوئٹر صارف پون جھا نے آنجہانی اداکار کی چند تصاویر کے ساتھ ٹوئٹر پر سنیل شند ے کے انتقال کی خبر شیئر کی اور لکھا کہ معروف ہندی اور مراٹھی کردار اداکار سنیل شندے کا انتقال ہوگیا
سنیل شندے شاہ رخ خان کے مقبول شو سرکس کا بھی حصہ تھے، انہوں نے ٹی وی شوز جیسے شانتی، چھیہڑا، پہلا پیار وغیرہ میں بھی اداکاری کی تھی۔
دوسری جانب معروف فلمساز راکیش کمار کینسر کے باعث ممبئی میں انتقال کر گئے۔