اداکارہ صبا قمر کے بھائی کا انتقال ہوگیا

Published On 15 November,2022 04:15 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کے بڑے بھائی کا انتقال ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی سٹوری میں اداکارہ نے "مُنا،" لکھا اور ساتھ ہی ٹوٹا ہوئے دل والے ایموجی کا استعمال کیا۔

اپنے ہینڈل پر سکرین گریب شیئر کرتے ہوئے صبا کے مینجر اور قریبی دوست مشال چیمہ نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی اور لکھا کہ یہ میرے لیے انتہائی افسوسناک اور انتہائی صدمے کی بات ہے کہ صبا کے بھائی کا آج صبح انتقال ہو گیا ہے، اس لیے تمام لوگ تھوڑا وقت نکالیں اور مرحوم کی روح کے لیے دعا کریں۔

انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!۔

شوبز کی مشہور شخصیات سمیت متعدد سماجی صارفین نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ صبا قمر نے اپنے والد کو بہت چھوٹی عمر میں کھو دیا تھا اور ان کی پرورش اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ اکیلی ماں نے کی تھی۔
 

Advertisement