لاہور:(ویب ڈیسک) اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ بھائی کیوں کہتی ہو، پیشہ ورانہ ماحول میں ہمیں بھائی کہنے کا شوق نہیں بلکہ ضرورت ہوتی ہے ۔
اشنا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگر بھائی نا کہیں تو بہت سے حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے ۔
“Yaar bhai kyu kehti ho”. Professional environment mein humein bhai kehnay ka shauk nahi, zaroorat hei. Agar bhai na kaheiN toh kaafi hazraat ka deemagh kharab ho jaata hei. Ap larki/aurat ko as a platotic friend ya colleague treat karein toh bhai bananay ki zaroorat nahi hogi.
— Ushna Shah (@ushnashah) November 15, 2022
اداکارہ نے مرد حضرات کے لئے لکھا اگر آپ لڑکی یا عورت کو کولیگ یا پیشہ ورانہ دوست کی حیثیت سے لیں تو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔