کلکتہ: (ویب ڈیسک) بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ سمترا سین 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
گلوکارہ کی بیٹی شراونی سین نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں والدہ کی موت کی تصدیق کی ، بھارتی ٹی وی کے مطابق سمترا سین کافی عرصے سے سانس کی بیماری میں مبتلا تھیں۔
لیجنڈری گلوکارہ کو 21 دسمبر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم3 روز بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا، ان کا انتقال کلکتہ میں اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔
سمترا سین نے بنگالی زبان میں گائے ہوئے میگھ بولےچھے جابو جابو ، تومری جھرنے نرنجن ، سکھی بھبونا کہارے بولے ، اچھے دیکھو اچھے مرتیو سے شہرت پائی، انہیں 2012 میں ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے سنگیت مہاسمان ایوارڈ سے نوازا تھا۔