بھارت کی 15 سالہ چائلڈ اداکارہ نے اپنا گھر خرید لیا

Published On 03 January,2023 10:23 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک ) بھارت کی چائلڈ اداکارہ روہانیکا دھون نے 15 سال کی عمر میں عالیشان گھر خرید لیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی ڈرامہ سیریل  یہ ہیں محبتیں  کی چائلڈ اداکارہ روہانیکا دھون نے انسٹاگرام پر گھر کی چابی کے ساتھ مختلف تصاویر اور ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی ہے کہ" انہوں نے اپنا ذاتی گھر خرید لیا ہے"۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو نئے گھر کی چابی لیے اور والدین کے ساتھ نئے گھر میں خوش دیکھا جاسکتا ہے، پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےلکھا کہ" ذاتی گھر خریدنا ان کا خواب تھا جو کہ آج پورا ہوگیا جس کے لیے میں ان اداروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا اور میں اس خواب کو حقیقت بنا پائی"۔