ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے سال 2023 کے موقع پر سنگھم کا پارٹ 3 بنانے کا اعلان کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار اجے دیوگن نے معروف بالی ووڈ ڈائریکٹر روہت شیٹی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم سنگھم کے نئے پارٹ بارے مداحوں کو آگاہ کیا۔
اپنے پیغام میں اجے دیوگن نے کہا کہ سنگھم اگین میری اور روہت شیٹی کی ایک ساتھ 11 ویں بلاک بسٹر فلم ہو گی۔
واضح رہے کہ سنگھم کا پہلا پارٹ 2011 میں ریلیز ہوا تھا اور بعد ازاں سنگھم ریٹرنز 2014 میں ریلیز ہوئی۔