لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اداکارہ کبریٰ خان اور سجل علی نے میجر عادل راجہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے شدید ردعمل سامنے آگئے۔
گزشتہ چند روز قبل میجر (ر) عادل راجہ نے دعوی کیا تھا کہ چار اداکاراؤں کی آئی ایس آئی کے پاس نازیبا ویڈیوز موجود ہیں، انہوں نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کے پورے نام نہیں بتائے تاہم انہوں نے ناموں کے شروع کے حروف (MH, KK, SA, MH) بتائے۔
General Bajwa (R) and General Faiz Hameed (R) used to sexually exploit famous models and actors of Pakistan. four names are
— Gul Gee, The Crypto Guru (@GulGeeOfficial) December 31, 2022
1- M H. 2- M K. 3- K K. 4- S A.
- Major (Rtd) Adil Rajapic.twitter.com/MP7wHvfAaK
جس کے بعد سوشل میڈیا پر ماہرہ خان، کبریٰ خان سجل علی اور مہوش حیات کے خلاف ایک نازیبا مہم شروع ہوگئی، دو روز سے جاری کردار کشی کی اس مہم پر اداکارہ کبریٰ خان نے میجر عادل راجہ کو چیلنج کیا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں اداکارہ کبریٰ خان نے میجر عادل راجہ سے کہا کہ ان کے پاس صرف تین دن ہیں کہ ثبوت سامنے لائیں، ورنہ اپنا بیان واپس لیں۔
اداکارہ نے میجر عادل راجہ کو مخاطب کرکے کہا کہ میں صرف پاکستانی نہیں بلکہ برطانوی شہری بھی ہوں اس لیے میں تمہارے پیچھے وہاں بھی آؤں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں، میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی۔
It is very sad that our country is becoming morally debased and ugly; character assassination is the worst form of humanity and sin.
— Sajal Ali (@Iamsajalali) January 2, 2023
اداکارہ سجل علی نے بھی اس مہم پر بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پست اور بدصورت ہوتا جا رہا ہے۔ کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے۔
کبریٰ خان نے کہا کہ وہ ابتدائی طور پر اس لیے خاموش رہیں کیونکہ ایک جعلی ویڈیو ان کے وجود کو نہیں مٹا سکتی لیکن اب بہت ہوگیا. "آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخس بیٹھے بٹھائے مجھ پر انگلی اٹھائے گا تو یہ آپ کی سوچ ہے، مسٹر عادل راجہ اس سے پہلے کہ آپ کسی پر انگلی اٹھائیں آپ کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں۔