لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اداکارہ اور سیاسی کارکن عفت عمر نے کہا ہے کہ میں نے اچھے کردار نہ ملنے کے باعث اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ عفت عمر نے بتایا کہ میں نے اداکاری کا چھوڑنے کا فیصلہ اچھے کردار نہ ملنے کے باعث کیا، میں یہ بالکل نہیں کہتی کہ ہماری انڈسٹری میں اچھا کام نہیں ہو رہا تاہم مجھے اچھے کردار نہیں ملے۔
اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں کسی ایسے کردارکو نبھانا چاہتی ہوں کہ جس میں دیکھنے والوں کیلئے کوئی پیغام ہو، میں بری ساس، اچھی ساس یا اچھی ماں اور بری ماں والے کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے اداکاری چھوڑنے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑا، نہ مجھے کوئی اس حوالے سے یاد کرتا ہے۔
عفت عمر نے اپنے شو کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے حوالے سے بتایا کہ میں وائرل کوئین ہوں، اور ٹوئٹر پر اکثر اوقات وائرل ہوتی رہتی ہوں۔