کراچی: (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ صدف کنول نے شادی کے انتظار میں بیٹھی کنواری لڑکیوں کو نکاح کی درست عمر بتادی ہے۔
اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران اپنے کیریئر اور زندگی کے مختلف تجربات کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
صدف کنول کا کہنا تھا شادی کے بجائے لڑکیوں کو کچھ اور چیزوں پر غور کرنا چاہئے، لڑکیاں مستقبل کے متعلق نہیں سوچتیں اور ان کے ذہن میں صرف ایک فیشن سے بھرپور شادی کی تقریب کا تصور ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیمنزم پر رد عمل، اداکارہ صدف کنول کے سوشل میڈیا پر چرچے
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو اپنی پڑھائی اور فیملی پر توجہ دینی چاہئے جب ان کی عمر ہو جائے اور کوئی صحیح بندہ مل جائے تو پھر شادی کرلیں۔
واضح رہے کہ صدف کنول نے ماضی میں یہ بھی کہا تھا کہ عورت کو اپنے شوہر کی عزت کرنی چاہئے اور مرد ہونے کے ناطے شوہر کا مقام اعلیٰ ہوتا ہے۔