زارا نور نے والدہ اور شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Published On 31 December,2022 05:08 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے شوہر اسد صدیقی اور والدہ سینئر اداکارہ اسماء عباس کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے شوہر اور والدہ کے ساتھ حرم شریف سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے عمرے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

زارا نور عباس کا اپنے انسٹا پیغام میں کہنا تھا کہ ’’ عمرہ کے دوران مجھے جو تجربہ حاصل ہوا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، میری دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو اپنے گھر آنے کی بار بار دعوت دے ، آمین ۔‘‘

دوسری جانب اداکارہ مایا علی سمیت شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات کی جانب سے اداکارہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔