اداکارہ شائستہ لودھی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Published On 30 December,2022 10:22 pm

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ شائستہ لودھی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

شائستہ لودھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اپنے روحانی سفر کی مختلف تصاویر اور وڈیوز شیئر کی ہیں، جس میں نفیس قسم کے عبایہ اور لباس میں اداکارہ انتہائی پرسکون اور مطمئن نظر آتی ہیں، انہوں نے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔