اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا کے بعد سعودی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو اسلام آباد میں غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کی ہدایت کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہونے کے بعد سعودی شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے، پاکستان میں موجود اور سیاحت کیلئے آئے اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ انتہائی ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں، باہرنکلتے وقت تمام ضروری احتیاطی تدابیرکا خیال رکھا جائے۔
سعودی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعودی شہریوں سے یہ بھی کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر سفارتخانے یا کراچی میں قونصلیٹ کے نمبر پر رابطہ کیا جائے۔
#تنبيه pic.twitter.com/6A7Q7z3lAl
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) December 26, 2022