ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے ’النصر‘ فٹ بال کلب کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق رونالڈو یکم جنوری 2023ءسے النصر کے لیے کھیلنا شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کلب کے ساتھ مبینہ طور پر 21کروڑ 70لاکھ ڈالر میں اڑھائی سال کے لیے معاہدہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو قبل ازیں مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلتے تھے تاہم قطر میں ہونے والی فیفا ورلڈ کپ سے چند دن پہلے ہی انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ سے اپنا تعلق ختم کر لیا تھا۔
کئی چیمپینز لیگ کلبوں کے متعلق کہا جا رہا تھا کہ وہ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدے کی کوشش کریں گے مگر انہوں نے النصر کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔