سعودی فوج میں بھرتی ہونیوالی پہلی خاتون سپاہی مملکت کے دفاع کیلئے پُرعزم

Published On 25 December,2022 09:48 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی فوج میں بھرتی ہونے والی پہلی خاتون سپاہی ربی بنت عبدالعزیز الغامدی نے کہا ہے کہ وہ اپنی خوشی کا اظہار الفاظ میں نہیں کر سکتیں۔

سعودی عرب میں خواتین کو فوج میں ملازمت کی اجازت ملی تو قوم کی بیٹیاں بھی ملک کے دفاع کیلئے نکل آئیں، خواتین نے وقار کے ساتھ فوجی وردی پہننے کا راستہ اختیار کیا۔

سعودی نیوی میں بھرتی ہونے والی پہلی خاتون سپاہی ربی بنت عبدالعزیز الغامدی نے کہا ہے کہ ان کا خواب حقیقت بن چکا ہے اور وہ اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں۔

ربی بنت عبدالعزیز الغامدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فوجی وردی پہننے کیلئے اپنی گریجویشن کی ڈگری قربان کی اور ہائی اسکول کا ڈپلومہ پیش کیا، جب انہیں پیغام موصول ہوا کہ وہ سلیکٹ ہوگئی ہیں، میرا فوجی خاندان سے تعلق ہے اور میری فیملی کے کئی افراد فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔