ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں پاکستانی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' 30 دسمبر کو بھارتی پنجاب میں ریلیز کی جانی تھی جسے ملتوی کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گیارہ سال بعد بھارت میں کوئی پاکستانی فلم ریلیز کی جا رہی تھی، لیکن وہ بھی انتہا پسندی کی نظر ہو گئی،فلم ریلیز کی نئی تاریخ کے بارے میں بھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مولا جٹ کی ریلیز کی خبروں نے ہی انتہا پسند ہندووں کو آگ لگا دی تھی، انہوں نے اپنے ہی لوگوں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس نے مولا جٹ دیکھنی ہے وہ بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے کمائی میں ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا
بھارت کی شدت پسند جماعت کے وزیر امیہ کھوپکر نے فلم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹ میں پاکستانی سپر اسٹار اور مولا جٹ کے مرکزی کردار فواد خان کے مداحوں کو غدار قرار دیا تھا۔
مولا جٹ اب تک کی پاکستان کی مہنگی ترین فلم بھی ہے، فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم دنیا بھر سے دو سو کروڑ کمانے والی فلموں کی کلب میں شامل ہو گئی ہے۔