تونیشا کی موت کا الزام شیزان پر عائد نہیں کیا جاسکتا: عرفی جاوید

Published On 30 December,2022 01:20 am

ممبئی : (ویب ڈیسک ) بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ عرفی جاوید نے اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تونیشا کی موت کا الزام شیزان خان پر عائد نہیں کیا جا سکتا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں اداکارہ عرفی جاوید نے لڑکیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کسی کیلئے اپنی قیمتی جان ضائع مت کریں ، اپنے پیاروں کے بارے سوچیں ، خود سے محبت کریں اور اپنا ہیرو خود بنیں۔

عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ شیزان خان نے تونیشا شرما کے ساتھ دھوکا کیا ہو، لیکن تونیشا کی موت کا الزام اس پر عائد نہیں کیا جاسکتا، اگر کوئی آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تو آپ اسے زبردستی اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتے۔

اداکارہ نے کہا کہ خود کشی سے کوئی مسلئہ حل نہیں ہوتا بلکہ پیچھے رہ جانے والوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے، میں لڑکیوں سے کہوں گی کہ وہ اپنی قیمتی زندگی کسی کی خاطر ختم نہ کریں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بعض اوقات ایسی کیفیت میں یہ لگتا ہے کہ اب دنیا ختم ہوگئی، لیکن یقین کیجئے ایسا بالکل نہیں ہوتا۔