لاہور: (ویب ڈیسک)حال ہی میں ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ دنیا بھر میں ایک کروڑ ڈالرز کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے اب تک پاکستان میں 42 لاکھ ڈالرز (95 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) بزنس کرلیا ہے یعنی بہت جلد یہ ملکی سرزمین ایک ارب روپے بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بھی بن جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ بھارت میں ریلیز کیلئے تیار
پاکستان سے باہر دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے سب سے زیادہ بزنس برطانیہ میں کیا جہاں وہ 17 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی، دی لیجنڈ آف مولا جٹ 2022 میں برطانیہ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی جنوبی ایشیائی فلم بھی ہے اور کوئی بھی بالی وڈ فلم اس کا مقابلہ نہیں کرسکی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اب اس فلم کو ترکیہ اور چین میں ریلیز کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔