لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکار ارسلان نصیر نے بھارتی فلمسازوں سے ’’ اردو زبان ‘‘ کے قتل کا سلسلہ بند کرنے اپیل کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار ارسلان نصیر نے بالی ووڈ کی نئی فلم ’’ پٹھان ‘‘ پر جاری بحث پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ میں نے سنا ہے کہ لوگ دیپیکا کے خلاف گانے کی ویڈیو میں زعفرانی رنگ کا لباس پہننے پر احتجاج کر رہے ہیں ‘‘۔
ارسلان نصیر نے اپنے ٹوئٹ میں اہم سوال اٹھایا کہ ’’ لیکن کوئی دیپیکا کے خلاف اس بات پر احتجاج کیوں نہیں کر رہا کہ وہ گانے میں لفظ ’شرافت‘ کو’شریفی‘ کہہ رہی ہیں؟۔
اداکار نے اپنے پیغام کے آخر میں بھارتی فلمسازوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’ براہ مہربانی، اردو زبان کا قتل کرنا بند کردیں ‘‘۔
Heard some people were protesting against Deepika wearing orange bunyaan chaddi in that song but why isn t anyone protesting against her calling ‘Sharaafat’ … Shareefi ?
— Arslan Naseer - CBA (@ArslanNaseerCBA) December 28, 2022
Dear Indian filmmakers, please stop murdering Urdu language #BesharmRang #Pathan