نیویارک: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم فنکار لوگوں کی تنقید کا آسان ہدف ہیں، چاہے یہاں پاکستان میں ہوں یا انڈیا میں۔
غیر ملکی میگزین کو انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ دونوں طرف کے فنکار اپنے تعلق کو کھلے عام بیان نہیں کرتے تاکہ وہ ایک دوسرے کا تحفظ کرسکیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا سب سے بہترین وقت انڈیا میں کام کرتے ہوئے گزرا، میں اب بھی وہاں کے بہت سے لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہوں اور وہاں سے بہت پیار ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ بھارت میں ریلیز کیلئے تیار
ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ فنکار آرٹ کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں اور ہم ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ اگر طاقت ور حلقوں کی جانب سے ہمیں آسان ہدف نہ بنایا جائے تو فنکاروں کے اشتراک سے بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔