لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان سینماء میں تاریخ رقم کرنے والی فلم ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ کو آج بھارتی پنجاب میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرٹینمنٹ کمپنی اور ملٹی پلیکس چین ’’ آئی ناکس لیژر‘‘ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فلم ’’ لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ فلم کو 30 دسمبر کو بھارتی پنجاب اور دہلی کے متعدد تھیٹرزمیں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلم کی پنجاب اور دہلی میں ریلیز کی یہ وجہ بتائی گئی ہے کہ مذکورہ فلم پنجابی زبان میں بنائی گئی ہے اس لیے فلم کی شمالی بھارت میں شاندار پذیرائی کے امکانات زیادہ ہیں۔
واضح رہے کہ 2011میں بھارت میں ریلیز ہو نے والی پاکستانی فلم بول کے بعد یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جسے بھارتی سینما گھروں میں پیش کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ بلال لاشاری پروڈکشن کے تحت بننے والی پاکستانی فلم دنیا بھر سے اب تک 220 کروڑ روپے کما چکی ہے۔