ممبئی: (ویب ڈیسک ) معاشی تنگدستی اور بیماری سے پریشان بھارتی اداکار ایشور ٹھاکر موت کی خواہش کرنے لگے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی وی شو ’ایف آئی آر‘ اور ’مے آئی کم ان میڈم‘ سے شہرت حاصل کرنیوالے ایشور ٹھاکران دنوں بدترین مالی حالات کا شکار ہیں ۔
اداکار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسی بد حالی کی زندگی سے موت بہتر ہے تاہم وہ اپنی ماں اور بھائی کو تنہا چھوڑ کر نہیں مرنا چاہتے ، غربت کے باعث میرے پاس ڈائپر خریدنے کے پیسے نہیں اس کی جگہ اخبار استعمال کرنے پر مجبور ہوں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ گردوں کی بیماری کے باعث مجھے یورین پاس کرنے میں مشکل کا سامنا ہے لیکن کرونا وباء کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ان کے پاس اتنے بھی پیسے نہیں کہ وہ کسی اچھے ڈاکٹر سے اپنا علاج کرواسکیں ۔
ایشور ٹھاکر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر بیماری کا علاج جاری رہا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ وسائل کی کمی کے سبب میں اپنا علاج جاری نہیں رکھ سکا۔
اداکار نے مزید بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ آڈیشنز دیئے مگر پروڈیوسرز نے ان کی حالت دیکھتے ہوئے انہیں کاسٹ نہیں کیا، مشکل حالت میں اگرچہ ساتھی فنکاروں نے بہت مدد کی لیکن اب وہ سلسلہ بھی رُک گیا ہے۔