ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کے درمیان شادی کی شاہانہ تقریب فروری میں منعقد ہوگی۔
بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ جوڑی کے درمیان شادی کی تقریب کے متعلق تمام معاملات طے پاچکے ہیں۔
4 اور 5 فروری کو شادی سے قبل کی تقریبات مہدی، ہلدی اور سنگیت منعقد ہوں گی جبکہ شادی کی مرکزی تقریب 6 فروری کو ہوگی۔
بالی ووڈ جوڑی کی شادی کی شاہانہ تقریب جیسلمر پیلس ہوٹل راجھستان میں منعقد ہوگی اور اس کے لئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے۔