لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم نے ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ریشم نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب اوپر والا چاہے گا تب میری شادی ہو جائے گی۔
اداکارہ نے کہا کہ جب میں اپنے ارد گرد کے لوگوں کو دیکھتی ہوں، ان کی علیحدگی کو دیکھتی ہوں تو مجھے دُکھ ہوتا ہے اور شادی سے ڈر لگتا ہے۔
ریشم نے مزید کہا کہ میری شادی کسی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخص سے نہیں بلکہ ایک کاروباری شخص سے ہو گی۔