ممبئی : (ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہریتک روشن نے اپنی نئی فلم ’’ وکرم ویدھا ‘‘ کے فلاپ ہونے کا اعتراف کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن نے وکرم ویدھا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ایک ہی قسم کی فلمیں بنیں، مجھے اپنی فلم کی ناکامی سے سبق سیکھنا چاہیے۔
ادکار نے کہا کہ میں ایسے رول نہیں کرنا چاہتا جو میرے پرستاروں کے معیار پر پورا نہیں اترتے، ہوسکتا ہے کہ میں نے خود کو بہت سنجیدہ لیا ہو۔
واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں ریلیز ہونے والی فلم وکرم ویدھا نے ٹکٹوں کی فروخت میں بھی وہ مقام حاصل نہیں کیا جو کہ باکس آفس پر کامیابی کے لیے فلم کی پرفارمنس کا تعین کرتی ہے۔