محب مرزا نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

Published On 01 January,2023 02:00 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار محب مرزا نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی ہے، اداکار کی 2019ء میں پہلی بیوی سے علیحدگی ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران شادی سے متعلق سوال پر اداکار نے سر ہلاتے ہوئے جواب دیا کہ میری شادی ہو گئی ہے، شکر الحمد اللہ اب میں زندگی میں اکیلا نہیں ہوں۔

یاد رہے کہ محب مرزا کی پہلی شادی 2005ء میں معروف شوبز سٹار آمنہ شیخ سی ہوئی تھی، دونوں کے درمیان اکتوبر 2019ء میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہو گئی، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

 مزید برآں محب مرزا کی سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ پہلے ہی دوسری شادی کر چکی ہیں، آمنہ شیخ نے اگست 2020ء میں دوسری شادی کی تصدیق کی جبکہ ان کے ہاں ستمبر 2021ء میں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔