کنزہ ہاشمی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

Published On 01 January,2023 07:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے ۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انسٹا گرام پر خانہ کعبہ کی تصویر اور ویڈیو شیئر کی ،جس میں انہیں اپنی والدہ کے ہمراہ خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ  الحمداللہ، سال کے اختتام پر میں نے اپنی والدہ کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کر لیا ہے۔ 

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ  خانہ کعبہ کو حقیقت میں دیکھنے کا تجربہ بہت خوبصورت ہے، یہ بہت جادوئی، معجزاتی، پرامن ہے!! اس سے زیادہ میں کیا مانگو، ہر چیز کیلئے بہت شکر گزار ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: صبور علی کو روزانہ بلاک کر کے سوتی ہوں: کنزہ ہاشمی

کنزہ ہاشمی نے کہا کہ  اے اللہ میں آپ سے گناہوں کی معافی مانگتی ہوں جو ہم نے ماضی کیے ہیں، جو اپنی حد سے تجاوز کرگئے اور جو ہم نے کھلے اور چھپے میں کیے، آپ واحد ہیں اور آپ ہر چیز پر قدرت رکھتے ہیں ۔