ممبئی: (ویب ڈیسک)فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر تنقید کے باعث بھارتی فلم ڈائریکٹر کو شاہ رخ خان کے مداحوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
بھارت کی متنازعہ پروپیگنڈا فلم ’کشمیر فائلز‘ کے ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری نے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پہلے انسٹاگرام کی ریلز بالی وڈ گانوں کی بری کاپیاں تھیں لیکن اب بالی وڈ کے گانے انسٹاگرام ریلز کی بری کاپیاں نظر آتی ہیں۔
ویویک اگنی ہوتری نے ٹویٹر پر چند سکرین شاٹ شیئر کیے ہیں جس میں شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے ان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
Badshah was right.
— Vivek Ranjan Agnihotri (@vivekagnihotri) December 31, 2022
There is negativity on social media. (But we are positive). pic.twitter.com/1tU6cTGsnx
ایک میسج میں لکھا ہے کہ ’ڈھونڈ رہا ہوں تجھے میں گھر کے اندر گھس کر تیرا بھیجا اتاروں گا، دیکھو اپنی تازہ ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرو‘،اگنی ہوتری کی بیٹی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک میسج میں لکھا ہے ’تمہاری بیٹی بکنی میں دکھاتی ہے اور تم شاہ رخ خان کو ٹرول کرے گا‘۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سنسر بورڈ کی ’’ پٹھان ‘‘ میں چند تبدیلیوں کی تجویز
واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ کو پہلے گانے ’بے شرم رنگ‘ کی ریلیز کے بعد سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو ہندو انتہا پسندوں نے اپنے مذہب کی توہین قرار دیا ہے۔