لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اداکار مہوش حیات کا سوشل میڈیا پر جاری کردار کشی مہم پر موقف سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کچھ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انسانیت کے درجے سے بھی گر جاتے ہیں، امید ہے کہ آپ اپنی دو منٹ کی شہرت کا لطف لے رہے ہوں گے، صرف اس لیے کہ میں اداکارہ ہوں، میرا نام یوں نہیں گھسیٹا جاسکتا۔
Sasti shohrat haasil karne k liye kuch logue insaaniat k darjay se bhi girjatay hain . Hope you’re enjoying your two mins of fame. Just because I am an actress doesn’t mean my name can be dragged through the mud.
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 2, 2023
Shame on you for spreading baseless allegations and 1/2
اداکارہ نے کہا کہ بے بنیاد الزامات عائد کرنے اور کسی ایسے شخص کے بارے میں جس کے بارے میں آپ کچھ نہیں جانتے بے بنیاد جھوٹ پھیلانے پر آپ پر لعنت ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس سے بھی بڑی شرمندگی ان لوگوں کے لیے جو اس بکواس پر یقین رکھتے ہیں، یہ ہمارے معاشرے کی بیماری کو ظاہر کرتا ہے جو بغیر سوچے سمجھے اس گٹر جرنلزم کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اب یہ سلسلہ رکنا چاہیے اور فوری طور پر رکنا چاہیے، وہ کسی کو اپنا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔
insinuations about someone you know nothing about & even bigger shame on people who believe this bullshit. This just shows the sickness of our society that laps up this gutter journalism without any thought. But this stops & it stops now!I won’t allow anyone to defame my name.2/2
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 2, 2023