ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہد کپور نے اپنے نئے پراجیکٹ ’’ فرضی ‘‘ کی نئی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہد کپور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنے ڈیبیو کیلئے تیار ہیں جبکہ اداکار کی جانب سے پہلے پراجیکٹ ’’ فرضی ‘‘کی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس سے ان کے کردار کے بارے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
پراجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد نے کہا کہ میں OTT پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے کے لیے بہت نروس ہوں کیونکہ یہ فلموں میں جو کچھ ہم کرتے ہیں اس سے بہت مختلف ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں ہمیشہ سے کچھ ایسا کرنا چاہتا تھا جو چیلنجنگ اور مختلف ہو اور یہ کہانی، یہ کردار واقعی ویسا ہی ہے جو میں کرنا چاہتا تھا۔
رپورٹس کے مطابق پراجیکٹ ’’ فرضی ‘‘ ایک ویب سیریز ہے جسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم پر رواں سال فروری میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
فرضی میں راشی کھنہ خاتون لیڈ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں کے کے مینن، ریجینا کیسینڈرا، ذاکر حسین، بھون اروڑہ، امول پالیکر، کبرا بھی شامل ہیں۔