حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں

Published On 10 January,2023 09:07 pm

کراچی: (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ حرا مانی ایک ایونٹ میں شریک تھیں جہاں انہوں نے اپنی مختصر وڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کیں لیکن ان کے مداحوں کو ان کے نئے کپڑے پسند نہیں آئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس لباس کو ’نیم برہنہ‘ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، کچھ صارفین نے اداکارہ کو شرم دلائی تو کچھ نے ان کی ہدایت کیلئے دعائیں دیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی اداکارائیں اب انڈیا اداکاراؤں کو کاپی کرنے کی کوشش میں کم سے کم کپڑے پہن رہی ہیں۔