'جوائے لینڈ' کے علی جونیجو نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

Published On 16 January,2023 08:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستانی فلم 'جوائے لینڈ' کے اداکار علی جونیجو نے پام سپرنگز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔

اداکارعلی جونیجو ایوارڈ کو حاصل کرنے کیلئے فیسٹیول میں موجود نہیں تھے، انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایوارڈ جیتنے پر مجھے بے حد خوشی ہے اور یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنی فلم  جوائے لینڈ  پر فخر ہے، یہ دنیا بھر میں لوگوں سے محبت اور پیار وصول کررہی ہے، یہ بہت متاثرکن تجربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوائے لینڈ آسکرز کیلئے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی فلم

علی جونیجو مزید بتایا کہ مجھے یاد ہے جب ہم اس فلم کو گوال منڈی میں شوٹ کررہے تھے تو ہم ایمانداری کے ساتھ صرف ایک کہانی سنانا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کو ہم جنسی پرستی کے متنازعہ موضوع پر معاشرے کے مختلف طبقات کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور پنجاب حکومت نے اپنے صوبے میں اس کی نمائش پر پابندی بھی عائد کی تھی۔