ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی نے شادی کی تصدیق کرکے جاری تنازعہ کو ختم کردیا۔
راکھی ساونت نے کچھ روز قبل عادل خان درانی کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں اور انہوں نے نکاح سے قبل اسلام بھی قبول کیا لیکن اس وقت تنازعہ پیدا ہوا جب ان کے شوہر نے مبینہ طور پر شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیا۔
لوگوں میں یہ تاثر جارہا تھا کہ دونوں نے عوام کے ساتھ مذاق کیا ہے اور اس حوالے ان پر تنقید بھی کی جارہی تھی لیکن عادل درانی نے شادی پر کنفیوژن کو ختم کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے شادی کی تصدیق کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تصاویر، ویڈیوز سب جعلی، راکھی کی عادل سے شادی پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا
انہوں لکھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میری تمہارے ساتھ شادی نہیں ہوئی، مجھے کچھ معاملات طے کرنے تھے اسی لئے خاموش تھا۔