ممبئی : (ویب ڈیسک)جائیداد کے معاملے پربھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی والدہ مہر النسا صدیقی نے بہو عالیہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نواز الدین صدیقی کی والدہ نے یہ موقف اختیار کیا کہ ان کی بہو عالیہ زینب نے ان سے جھگڑا کیا، نواز الدین صدیقی نے ان کی اہلیہ سے جھگڑے کے بعد پولیس میں شکایت کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انڈین پینل کورڈ کے تحت شکایت درج کر دی گئی ہے، جائیداد کا تنازع نواز الدین صدیقی ، انکی والدہ مہزالنسا اور انکی اہلیہ عالیہ الیاس زینب کے درمیان ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق عالیہ نے نواز الدین صدیقی کو ایک قانونی نوٹس بھیجا جس میں انہوں نے بالی وڈ ایکٹر سے طلاق کا مطالبہ کیا، اس لیگل نوٹس میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں۔
عالیہ نے تشدد کا الزام بھی لگایا، مگر عالیہ نے یہ بھی بتایا کہ نوازالدین صدیقی نے کبھی ان پر ہاتھ نہیں اٹھایا لیکن ان کے بھائی شمس صدیقی نے انہیں مارا پیٹا ہے۔
عالیہ نے یہ بھی کہا کہ نواز نے اپنے بچوں کو کبھی توجہ نہیں دی، مگر اب ان دونوں کے درمیان معاملات بہتر ہوگئے ہیں، عالیہ کا نواز الدین صدیقی کے بیان پر کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو ٹھیک کرنا چاہتی ہیں ۔
تاہم نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو اسے زیر بحث نہیں لانا چاہتے ، ان کا کہنا ہے کہ عالیہ اب بھی ان کے بچوں کی ماں ہیں ، ہم نے زندگی کے10 سال اکٹھے گزارے، ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ عالیہ کے ساتھ تعاون کرونگا ۔