شاہ رخ خان کی 'پٹھان' عامر خان کی 'دنگل' کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتی، بھارتی پروڈیوسر

Published On 09 February,2023 08:20 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈین پروڈیوسر رونی سکرو والا نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اپنی تمام تر کامیابیوں کے باجود ’دنگل‘ کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتی۔

فلمی نقاد ترن آدرش نے پچھلے ہفتے پیش گوئی کی تھی کہ ’پٹھان‘ عامر خان کی ’دنگل کو پیچھے چھوڑ کر ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن جائے گی۔

رونی سکرو والا نے ترن آدرش کی ٹویٹ پر لکھا ہے کہ ہمیں اعداد و شمار کے حوالے سے کلیئر ہونا چاہئے، ’دنگل‘ عالمی طور پر ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ صرف چین کے اندر ’دنگل‘ نے بارہ سو کروڑ انڈین روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا لہٰذا ہمیں ریکارڈ درست رکھنا چاہئے۔

شاہ رخ خان کے مداحوں کو رونی کی ٹویٹ پسند نہیں آئی اور انہوں نے اسے پروڈیوسر کا ’پٹھان‘ سے حسد قرار دیا ہے، شدید تنقید کے بعد رونی سکرو والا نے اپنی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔