سلمان خان کی فلم ' کسی کا بھائی کسی کی جان' کی شوٹنگ مکمل

Published On 08 February,2023 08:11 pm

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی نئی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان" کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔

بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے انسٹاگرام پر ایک نئی لک میں اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ " کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ مکمل" ۔

سلمان خان نے فرہاد سمجی کی ہدایتکاری میں اپنے کردار کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے سفید شرٹ ، سنہری بالیاں اور ہاتھوں میں بریسلٹ پہنا ہوا ہے ۔

یادرہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں  کسی کا بھائی کسی کی جان  کا ٹیزر شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے کردار کا تعارف زوردار مکالمے سے کرایا، " صحیح کا ہوگا صحیح، غلط کا ہوگا غلط" اور جب پوجا ہیگڈے ان سے پوچھتی ہیں، "ویسے آپکا نام کیا ہے ؟" سلمان جواب دیتے ہیں، "میرا کوئی نام نہیں ہے، لیکن میں بھائی جان کے نام سے جانا جاتا ہوں "۔