پاکستانی فیچر فلم 'ہوئے تم اجنبی' ریلیز کے لیے تیار

Published On 08 February,2023 05:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شاہد فلمز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ نے فیچر فلم 'ہوئے تم اجنبی' کی ریلیز کا اعلان کردیا۔

معروف اینکر اور ہدایتکار کامران شاہد کی تحریر کردہ فلم  ہوئے تم اجنبی  کا ٹریلر ملک بھر کے سینما گھروں میں جاری کیا گیا فلم میں اداکار میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

دیگر اہم کرداروں میں فلم سٹار شاہد، سہیل احمد، محمود اسلم اور شفقت چیمہ جیسے تجربہ کار فنکار شامل ، ثمینہ پیر زادہ، عائشہ عمر، شعمون عباسی اور علی خان بھی فلم کے کرداروں کا حصہ ہیں۔

شاہد فلمز کے زیر سایہ بننے والی فلم میں سب سے دلکش رومانوی کہانیوں میں ایک غیر معمولی فلیش بیک ہے، فلم میں 1971 کی جنگ کے پس منظر ہونے والی ان کہی محبت کی کہانی ہے۔

ہدایت کار کامران شاہد نے کہا کہ یہ فلم قعطاً آئی ایس پی آر کا ایجنڈہ نہیں، فلم میں 1971کےحالات کو دکھایا گیا ہے، یہ فلم کسی فلم کا جواب نہیں بلکہ رومانٹک اور انٹرٹینمنٹ فلم ہے۔

فلم ہوئے تم اجنبی  کو عید الفطر پر ملک کے تمام سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔