نازیبا ویڈیو کیس: دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد

Published On 09 February,2023 12:14 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

ایڈووکیٹ لیاقت گبول کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ کو لودھراں سے غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا، دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ کیس کا عبوری چالان جمع ہوچکا ہے، ٹرائل کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو جاری شوکاز نوٹس پر کارروائی نہیں کی، ٹرائل کورٹ کو ہدایت جاری کی جائیں کہ ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کرے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف کیس کا چالان جمع ہو چکا ہے، مداخلت کا کیس نہیں بنتا، عدالت نے دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، دانیہ شاہ کو دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

 

Advertisement