سندھ ہائیکورٹ: عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق حکم امتناع میں توسیع

Published On 29 June,2022 03:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔

عدالت نے انیس جولائی تک عامر لیاقت کی قبر کشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس نے رپورٹس عدالت میں جمع کرا دیں۔ قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی درخواست کرنے والا خود پیش نہیں ہوا۔ عدالتی عملہ عبدالاحد کے نام سے آوازیں لگاتا رہا۔

سندھ حکومت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم نامہ معطل کر دیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کی قبرکشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا۔
 

Advertisement