کراچی:(دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی طلبی سے متعلق خط ارسال کردیا۔
کراچی کی سٹی کورٹ میں عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کو طلبی کا خط ارسال کردیا ہے، عامر لیاقت کے اہل خانہ کو مقدمے کی تفتیش کے لئے بیان ریکارڈ کرانے کے لیئے کہا گیا ہے۔
عدالت کو رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایف آئی اے دفعہ 154 کے تحت دانیہ شاہ کا بیان لینا چاہتی ہے، خط میں عامر لیاقت کی بیوہ سے مذکورہ ویڈیو لانے کا کہا گیا ہے، دانیہ شاہ کا بیان ریکارڈ ہونے پر عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔