لاہور ( ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکارہ حرا مانی اور ڈائریکٹر نبیل قریشی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا جواب کون دے گا ؟ ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ خان نے معروف ڈائریکٹر نبیل قریشی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان پر ہونے والے حملے کی مذمت کی۔
ماہرہ خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں اس واقعہ پر یقین نہیں کرسکتی، اس کا ذمہ دار کون ہے اور اس کا جواب کون دے گا ؟ ۔
I don’t believe this!! Who is responsible ? Who will answer for this? https://t.co/5Kv2Eu7TJc
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 6, 2023
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران علاقہ مکینوں نے اداکارہ حرا مانی، فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی اور دیگر عملے پر حملہ کیا اور شوٹنگ سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا۔